ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / انوراگ ٹھاکر کے نفرت آ میز نعرہ بازی پر کرارا حملہ: ایسے لوگوں کی جگہ کابینہ نہیں جیل ہونی چاہئے: پرشانت بھوشن

انوراگ ٹھاکر کے نفرت آ میز نعرہ بازی پر کرارا حملہ: ایسے لوگوں کی جگہ کابینہ نہیں جیل ہونی چاہئے: پرشانت بھوشن

Mon, 27 Jan 2020 21:29:44    S.O. News Service

نئی دہلی، 27/جنوری (ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) بی جے پی لیڈر اور مودی کابینہ میں مالیات ریاست وزیر جیسا اہم عہدہ سنبھالنے والے انوراگ ٹھاکر متنازعہ اور نفرت آمیز نعرہ لگا کر نشانے پر آ گئے ہیں۔ سینئر وکیل اور عام آدمی پارٹی کے سابق رہنما پرشانت بھوشن نے کہا ہے کہ ایسے شخص کو جیل میں ہونا چاہئے۔پرشانت بھوشن نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے۔ اس میں اسٹیج پر لگے بینر کے مطابق، یہ اجتماع رٹھالا میں بی جے پی امیدوار منیش چودھری کے حق میں ہورہا تھا، اس میں اسٹیج پر انوراگ ٹھاکر اور ایم پی ہنس راج ہنس سمیت کئی لیڈر نظر آ رہے ہیں۔انوراگ ٹھاکر نعرہ لگاتے ہیں:’ملک کے غداروں کو‘ اور پروگرام میں شریک جواب میں ’گولی مارو سالوں کو‘ کہہ رہے ہیں۔ایک بار یہ نعرہ اسٹیج پر موجود ایک لیڈر بھی لگاتے ہیں، جنہیں انوراگ اشارے سے روک دیتے ہیں۔ویڈیو میں انوراگ ٹھاکر کو یہ بھی کہتے سنا جا سکتا ہے کہ یہ نعرہ اتنے زور سے لگائیے کہ گری راج سنگھ جی تک آواز جائے۔ گری راج سنگھ بھی مودی کابینہ کے اہم رکن ہیں اور اکثر متنازعہ بیان بازی کی وجہ سے سرخیوں میں رہتے ہیں۔ سینئر وکیل پرشانت بھوشن نے ٹوئیٹر پر لکھا کہ لوگوں کو بھڑکانے کی وجہ سے انہیں جیل میں ہونا چاہئے، جبکہ وہ کابینہ میں ہیں، بی جے پی کو کابینہ کے لئے ایسے ہی جاہل ملتے ہیں؟۔اس سے پہلے گزشتہ دنوں ماڈل ٹاؤن سے بی جے پی امیدوار کپل مشرا نے بھی نفرت آمیز نعرہ لگایا تھا۔ 


Share: